• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛ 2 کسٹم افسروں کی خدمات FBR کو واپس

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےاو ایس ڈی پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 22کے افسر ڈاکٹر احمد مجتبیٰ میمن کی خدمات ایف بی آر کو وا پس کردی گئیں ،حکومت سندھ میں تعینات گر یڈ 21 کے افسر سید محمد طارق ہدیٰ کو تبدیل کرکے ان کی خدمات بھی ایف بی آر کو واپس کی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹابیس، ریوینیو ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت عالم زیب خان کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیٹابیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور لیکچرر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی سید ہدایت اللہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم پروگرام بلوچستان ریجن تعینات کیا گیا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت، گریڈ 18 کے یاسر قیوم کی خدمات فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں۔ گریڈ 18 کے تینوں افسران کی وفاقی حکومت کے اداروں میں تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے ۔در یں اثنا وفاقی حکومت کے افسران کی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازم مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ضمن و 40ویں مِڈ کیریئر منیجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر، آئی آر، ریجنل ٹیکس آفس، کراچی ثناء بلوچ کی اضافی نامزدگی کی گئی جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر، کے پی پی پی آر اے خیبرپختونخوا حکومت شاہانہ خلیل کا کورس سٹیشن لاہور سے تبدیل کر کے اسلام آباد کیا گیا ہے، افسران کو فوری طور پر متعلقہ کورس سٹیشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔

اہم خبریں سے مزید