اسلام آباد ( آن لائن ) نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرنے کیلئے مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں مریم نوازکے علاوہ دیگر سینئر پارٹی اراکین شرکت کرینگے جبکہ ملک بھر کے ساڑھے تین ہزار سے زائد جنرل کونسل ممبران کو اجلاس میں شرکت دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا پر مشتمل ہوگا جس میں بانی پارٹی نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائیگا اور قوی امکان ہے کہ نواز شریف کو بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب کیا جائیگا ،مسلم لیگ ن پنجاب کی گزشتہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد جنرل کونسل میں پیش کی جائیگی۔