راولپنڈی ، مری (اپنے رپورٹرسے، سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) مری کے علاقے میں بارشوں کے بعد چٹان سرک گئی ،جانی نقصان کا خطر ہ ہے، بروری کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق مری میں کشمیر روڈ کا بروری کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک حصہ گر گیا ۔