کراچی(نیوز ڈیسک)چین چاند پرایک روبوٹک خلائی جہازمئی کے اوائل میں روانہ کرے گا،نیا مشن چینگ ای6 چاند کے اس حصے کے نمونے اکٹھے کرکے واپس بھیجے گا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔اس مشن کے ذریعے پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایچر سیٹلائیٹ کو چاند کے مدار پر پہنچایا جائے گا۔یہ بہت اہم مشن ہے کیونکہ اس سے مستقبل قریب میں چاند کے قطب جنوبی میں بیس کی تعمیر اور پہلے چینی انسان بردار مشن کی راہ ہموار ہوگی۔3 مئی کو روانہ ہونے والے اس مشن میں پاکستان کا ایک سیٹلائیٹ بھی شامل ہوگا۔