• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین کسانوں کو بااختیار بنانا، قابل تحسین، امریکی قونصل جنرل لاہور

لاہور(آصف محمود بٹ ) لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستانی خواتین کسانوں کو بااختیار بنانے کی وسیع پیمانے پر کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور یہ ا قدامات قابل تحسین ہیں جس میں زرعی بہترین طریقوں پر تربیت کی پیشکش کے ساتھ ساتھ مائیکرو فنانس اداروں اور بریڈر ایسوسی ایشنز کے ساتھ روابط کو فروغ دینا بھی شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر ماورا اوبرائن کے ہمراہ قصور میں اپنی نوعیت کے پہلے "جینڈر سمارٹ فارم" کا افتتاح کے موقع پر کیا۔ USAID کے تعاون سے قائم کردہ فارم خواتین کسانوں کو معاشی طور پر کامیاب ہونے کے لیے وسائل اور آلات فراہم کرتا ہے۔"صنفی سمارٹ" فارم میں ایک آن فارم ڈے کیئر سنٹر، خواتین کے بیت الخلاء، خواتین کے لیے آرام کا علاقہ، اور پینے کے صاف پانی تک رسائی شامل ہے۔ امریکی قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیا فارم زرعی شعبے میں امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کی دہائیوں پر محیط تاریخ پر استوار ہے۔ یہ فارم ہماری کوششوں میں ایک دلچسپ قدم آگے بڑھاتا ہے۔ کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ جب خواتین معاشی طور پر بااختیار ہوتی ہیں، تو وہ اپنے خاندانوں اور برادریوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ یہ اقتصادی ترقی اور استحکام کو فروغ دیتا ہے۔افتتاح میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں اور کسانوں نے بھی شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید