• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو کم سے کم سفر کرانے کی تجویز

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ سال فروری میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے مجوزہ شیڈول میں بھارتی ٹیم کا پاکستان میں کم سے کم سفر کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔ پاک بھارت میچ لاہور میں شیڈول ہے اور واہگہ کے راستے بھارتی صحافی اور تماشائی بھی پاکستان آسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز ہے ۔ میچز لاہور میں رکھے جاسکتے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کا ابتدائی ڈرافٹ شیڈول آئی سی سی کو بھیج چکا ہے جس پر اب آئی سی سی دیگر ملکوں سے فیڈ بیک لے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچز کراچی، لاہور اور پنڈی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دریں اثنا چیمپئنز ٹرافی میں پچوں اور پلے انگ فیلڈ کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ اینڈی اٹکنسن نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید