• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹنس کیلئے خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی ملٹری اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستانی مردوں کی ٹیم کے بعد پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے جولائی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی خواتین کرکٹرز کاکول کے انسٹرکٹرز سے ٹریننگ لیں گی ۔ ایک ماہ کے فٹنس اور اسکلز کیمپ میں ایک وقت میں15،15 خواتین کرکٹرز شریک ہوں گی۔ پی سی بی ویمنز ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے کراچی میں نمائندہ جنگ کو بتایا کہ خواتین کرکٹرز کی فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے۔ ہر ریجنل اکیڈمی میں اسکلز اینڈ کنڈیشنگ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کاکول میں فٹنس اور ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ ایک ساتھ چلیں گے۔ پہلے پندرہ دن جو15لڑکیاں فٹنس کیمپ میں شرکت کریں گی اسی دوران دیگر 15لڑکیاں ایبٹ آباد میں اسکلز کیمپ میں شرکت کریں گی۔ دو ہفتے بعد اسکلز کیمپ کی لڑکیاں فٹنس کیمپ اور فٹنس کیمپ کی لڑکیاں اسکلز کیمپ جوائن کرلیں گی۔ ویسٹ انڈیز کے بعد ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی۔ وہاں سیریز کے بعد کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ غیر ملکی کوچ کی تقرری چیئرمین محسن نقوی کی مشاورت سے کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید