• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی سیکورٹی، آزاد کشمیر میں FC تعینات ہوگی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے آزادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیے فرنٹیئرکانسٹیبلری تعینات کرنےکا فیصلہ کرلیا-وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینےکی اجازت دیدی ۔حکومتی ذرائع کے مطا بق کہ آزاد کشمیرحکومت نےامن اومان کی صورتحال برقراررکھنےکے لیےایف سی کی خدمات کے لیےدرخواست کی تھی-ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقنی بنائی جائے گی-نیلم جہلم پاور ہاوس،منگلا پاور ہاوس اور گل پورپاور ہاوس کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی-ذرائع کےمطابق آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے اور تعیناتی 3 ماہ کےلیے ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید