لاہور(نمائندہ جنگ)نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر پھینکی جانے والی لا وارث لاشوں کا معاملہ، تحقیقات مکمل ہونے پر قصور وار عملے کو معمولی سزائیں سنا کر معاملہ ختم کر دیا گیا۔ سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکے نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر 2022میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کا معاملہ سامنے آیا تھا، مکمل تحقیقات کے بعد گزشتہ روز تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،جس کے مطابق اناٹومی ڈیپارٹمنٹ کی چیئر پرسن پروفیسر مریم اشرف کی ایک سال کیلئے 20 فیصد پنشن قرقی کی سفارش کی گئی ہے،ان پرلاشوں کیلئے مناسب انتظامات نہ کرانے کاالزام تھا، ڈاکٹر سیرت عباس اور ڈاکٹر عبد الوہاب کوشواہد نہ ملنے پر الزامات سے بری کر دیا گیا ہےجبکہ ہسپتال کے چوکیدار غلام عباس، ساجد اور عبد الرؤف کی 2 سالہ انکریمنٹ ضبط ہو گی ۔