کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کوئٹہ کے زیراہتمام مرکزی رہنماء علی بلوچ کی قیادت میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بدھ کو ریلی نکالی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے مقررین نے کہا کہ اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کی انتہاء کردی ہے ، ہزاروں کی تعداد میں خواتین ، بچوں ، بزرگوں ، جوانوں کو شہید کرکے ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی ہےاس کے باوجود مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہیں کررہے حکومتی سطح پر اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد کی جائے ۔