• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کلیدی کردار‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، سابق کابینہ کے ارکان محمد ذاکر بنگلزئی ،طارق محمود بٹ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، عامر جاوید،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق،میر اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید اعوان، عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیض جدون،راجہ عقیل ،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک ،سلیم سنہوترا ،اسد دہوار،خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نذیرودیگر نے نے یکم مئی پر مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہے کیونکہ مزدور کسی بھی معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے صنعت کے میدان میں خاطر خواہ ترقی کی ان کی اس ترقی میں انکے مزدوروں کے تعمیری کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مزدوروں کے حقوق کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) مزدوروں کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید