کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت زمیندار ایکشن کمیٹی کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر پولی ٹیکل کوئٹہ سید کلیم اللہ،اے سی ریونیوکوئٹہ حنیف کبزئی،چیئرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ملک نصیر شاہوانی سیکرٹری جنرل عبدالرحمن بازئی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زمینداروں اور کسانوں سے سولر پینل اور کھا د منتقل کرنے کے دوران کسی بھی چیک پوسٹ پر رقوم طلب نہیں کی جائے گی اگر کسی اہلکار نے پیسے طلب کیا تو اس کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی کمشنر نے کہاکہ اس حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو لیٹرارسال کیے جائیں گے ۔