کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار گٹکا کھانے میں مصروف رہے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوران باہر سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار دھڑلے سے گٹکا کھانے میں مصروف نظر آئے۔ہلکاروں کی جانب سے گٹکا کھانے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔پولیس کی طرف سے ایک جانب منشیات کی روک تھام کے لئے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف پولیس اہلکاروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔