• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ اوررکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ آصف زرداری کی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ کچھ حلقوں کی جانب سے ان پر صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کی سربراہی کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی۔
اہم خبریں سے مزید