اسلام آباد( رانا غلام قاد ر )گندم درآ مد اسکینڈل میں اہم پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف نے2023/2024 کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے زیادہ گندم درآ مد کرنے کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی فراہم کرے گی-کمیٹی ارکان میں چیف منسٹر انسپکیشن انکوائریز اینڈ امپلمینٹیشن ٹیم سندھ شکیل احمد منگنیجو،ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ ڈویژن امجد محمود اور ایڈیشنل سیکریٹری تجارت احسن علی منگی شامل ہیں۔ کمیٹی فروری 2024 کےبعد ڈیمانڈ سے زیادہ گندم درآمد کی اجازت دینے اورایل سیز کھولنے کے لیے ذمہ داریوں کاتعین کرے گی وزیر اعظم نے اس امر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ نگران دورکےبعد بھی گندم کی درآمد کیوں جا ری رہی-