• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند

راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان قلمبند جبکہ ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی،مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ ہو چکے ہیں ۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے مقدمے کی سماعت کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا، سابق وزیر اعظم اورسابق خاتون اول کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ ،ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی گئی۔
اہم خبریں سے مزید