• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، فلسطین نواز مظاہرہ کرنے والی 64؍ سالہ یہودی پروفیسر گرفتار

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی ریاست نیو ہمپشائر کے شہر ہینوور میں قائم آئیوی لیگ حیثیت کی حامل معروف ڈارٹموتھ یونیورسٹی کی یہودی پروفیسر کو فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی کرنے، طلباء کی معاونت اور فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کرنے والے یہودی طلباء کو بچانے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 65؍ برس کی اینیلیز اورلیک کو گرفتار کرتے وقت پولیس والوں نے ان کے ساتھ شدید بدتمیزی کی، انہیں دو مرتبہ زمین پر گرا دیا اور گھسٹیتے ہوئے لے گئے۔ جس وقت وہ فلسطینی طلباء کے ساتھ کھڑی تھیں، پولیس والوں نے ان سے اُن کا فون بھی چھین لیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں وہ خوفزدہ ہیں اور اس کی وجہ طلباء نہیں بلکہ پولیس والوں کے ناروا سلوک ہے، انہوں نے مجھے زور سے زمین پر گرایا۔ اطلاعات ہیں کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں 6؍ ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے اور یونیورسٹی میں اُن کی آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید