اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر تے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی ینچ 6 مئی کو مقدمے پر سماعت کریگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائیگی۔ واضح رہے کہ 16 اپریل کو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے 2017 کے دھرنے کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے فیض آباد دھرنا کمیشن نے اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوا دی تھی جس میں دیگر چیزوں کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کام کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی اور قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔