• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بڑھتے قرضوں کا حل نہ نکالا تو ڈالر بے قدر ہو جائے گا، ایلون مسک

کراچی (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک، ایلون مسک نے امریکی کرنسی ڈالر کے حوالے سے ایک بڑا انتباہ جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تبادلہ خیال کے دوران ایلون مسک نے موجودہ عوامل کے درمیان امریکی کرنسی کے بارے میں اپنی بڑھتی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنے بڑھتے قرضہ جات کو کنٹرول کرے بصورت دیگر امریکی معیشت ایک بڑے بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ جات کے مسئلہ کا حل نہ نکالا تو ڈالر بے قدر ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید