کوئٹہ (نمائندہ جنگ)مشرقی بائی پاس سبی روڈ پر دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ پولیس اور سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئےمارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز ٗ پولیس اور لیویز پر حملوں میں ملوث تھے اسلحہ ٗ دستی بم اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ،پولیس موبائل کو دوران گشت سبی روڈ پر نشانہ بنایا گیا، اسلحہ، دستی بم دھماکہ خیز مواد اور موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق نیو سریاب تھانے کے اہلکار پولیس موبائل میں مشرقی بائی پاس پر معمول کی گشت کر رہے تھے وہ جیسے ہی سبی روڈ پر پہنچنے تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار دہشت گردوں نے موبائل پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کے جوانوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ تین دہشت گرد کلی زرین میں واقع ایک عمارت میں گھس گئے پولیس نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا اور عمارت کو گھیرے میں لے کر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا دہشت گردوں نے پولیس کی بھاری نفری کو دیکھتے ہوئے شدید فائرنگ شروع کر دی سی ٹی ڈی کے جوانوں نے بھی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہو گئے۔