کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن ہفتہ 11 مئی کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ، یہ ان کا مرکزی امیر منتخب ہونے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے ، دورئے کے دوران وہ استقبالیہ تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے ، دریں اثنا صوبائی جنرل سیکرٹری زاہد اختر بلوچ اور امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی کی قیادت میں مرکزی امیر کے استقبال و استقبالیہ تقریب کی تیاریاں جاری ہیں ۔