• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، فورسز اور مقامی افراد کے درمیان تصادم‘ 2 افراد ہلاک‘ 18 زخمی

قلعہ عبداللہ (نامہ نگار) گلستان میں فورسز اور مقامی لوگوں کے درمیان تصادم ‘ فائرنگ سے دو افراد ہلاک ،18 سے زائد زخمی ہوگئے ۔افیون تلف کرنے کیلئے اینٹی نارکوٹکس‘ ایف سی اور لیویز کے آپریشن کے دوران تصادم اچانک شروع ہوا، لوگوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی،رپوٹ کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں اینٹی نارکوٹکس ایف سی اور لیویز کی جانب سے 3 روز سے افیون کاشت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔گزشتہ شام فورسز اور مقامی لوگوں کے درمیان اچانک تصادم شروع ہوگیا جس میں دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیاگیا آدھ گھنٹہ جاری رہنے والے تصادم میں قمندان شاہ ولی بادیزئی اور شہزادہ غبیزئی موقع پر ہلاک جبکہ5 افراد زخمی ہوگئے، فورسز کے بھی ایک درجن سے زائد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے تک اینٹی نارکوٹکس سمیت دیگر فورسز کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ کے مختلف مقامات پر احتجاجاً بند کردی جس کی وجہ سے دونوں جانب سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید