کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایک گروپ کی صدرشہلا رضا نے اپنے عہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 27اپریل کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفا دے دیا تھا ۔ استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال، رانا مشہود اورپی ایچ ایف کانگریس کو پیش کردیا ہے۔ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کیے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے طارق بگٹی اور رانا مجاہد کو صدر اور سیکریٹری تسلیم کیا گیا ہے دونوں اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ ملائشیا میں ہیں۔