اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں تمام قیدیوں کی حفاظت سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی اظہار تشویش پر ردعمل دیتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سمیت قیدیوں کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، ہمیں کسی کی ہدایات کی ضروت نہیں ہے۔بھارت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدلیہ کا ایک آزادنہ اور شفاف نظام ہے، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہے، انصاف کی فراہمی پاکستان کی عدلیہ کا ایک بنیادی ستون ہے۔