اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش نہ کی جاسکی۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کیبنٹ کامران علی افضل نے کہا ہے کہ کمیٹی کے ٹی اوآرزکا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مزید وقت لیا گیا ہے ۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی طلبی کے سوال پر کامران علی نے کہا کہ طلبی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، گندم اسکینڈل سے متعلق من گھڑت خبروں سے اجتناب کیا جانا چاہئے ۔