لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور پولیس 9مئی کے واقعات میں 7ہزار 772نامعلوم ملزمان کی تاحال شناخت نہ کر سکی۔سانحہ نو مئی میں جناح ہاؤس حملے سمیت دہشت گردی کے چودہ مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق دہشتگردی کے 14مقدمات میں نامزد ملزمان کی تعداد 1061 تھی، جن میں سے 1058کو گرفتار کیا گیا ۔