• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل، گرفتار سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری و دیگر کی ضمانتیں منظور

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے حیدرآباد تا سکھر موٹر وے (ایم سکس )میں اربوں روپے کی کرپشن کے میگااسکینڈل نیب ریفرنس میں گرفتار سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید‘ مسعود الحق‘ تابش علی شاہ اورمختیار علی چانڈیو کی 18ماہ بعد ضمانت کی درخواستیں منظور کرکے محکمہ داخلہ کو ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL)میں ڈالنے کاحکم دیتے ہوئے ضمانت کی درخواستیں نمٹادی ہیں۔ حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی تعمیر کے فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کے نیب ریفرنس میں گرفتار چاروں ملزمان کی جانب سے الگ الگ دائر ضمانت کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے 24اپریل 2024ءکو گرفتارملزمان کے وکلا فاروق ایچ نائیک ‘ عشرت علی لوہار ‘شہاب سرکی‘ ارشد شر‘ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل غلام عباس سانگی اور نیب پراسیکیوٹر نیاز حسین میرانی کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ ملزمان کے وکلا کے دلائل میں کہناتھا کہ نیب ابھی تک نہ توگواہوں کے بیانات ریکارڈ کراسکی ہے اور نہ ہی کرپشن کے شواہد پیش کئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید