لاہور(آئی ا ین پی ) لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔ مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسر چ کے پروجیکٹ کے لیے گیا تھا ، مقتول کو ڈاکوں نے قتل کیا اور موبائل ،کیش اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ، اہلخانہ نے حکومت پاکستان سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔