اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایران کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کوبے دخل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ایران نے بھی اپنی سرزمین پر پنپنے والی دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کا فیصلہ کیا ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کے مطابق گزشتہ سال ایران سے 1.3 ملین سے زائد غیر قانونی تارکین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں ایرانی وزیر داخلہ نے مستقبل میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کی ایران میں واپسی کو روکنے کیلئے سخت اقدامات لینے کا عندیہ دیا ہے۔