اسلام آباد( طاہر خلیل ) مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد ، پیر کو الیکشن کمیشن اپنے اجلاس میں غور کرے گا ، لاءونگ سپریم کورٹ فیصلے پر الیکشن کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دے گا ،جس کےبعد الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد میکنزم طے کرے گا۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام نے پنجاب سپیکر کے فیصلے پر اظہار تعجب کیا کہ ارکان کی رکنیت نوٹیفائی اور ڈی نوٹیفائی کرنا الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی ہے ،الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بغیر سپیکر از خود کسی رکن کو ڈی نوٹیفائی نہیں کر سکتا ،اسلام آباد میں پارلیمانی ذرائع نے تصدیق کی کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔