• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم نے دل جیت لئے، فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکی ٹیم نے دل جیت لئے، فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جاپان سے شکست ، پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ میں 13سال بعد سلور میڈل جیت لیا، ہفتے کو ایپوہ ملائیشیا میں کھیلے گئے ٹور نامنٹ کے فائنل میں شان دار کار کردگی کے باجود قومی ہاکی ٹیم پنالٹی شوٹ میں جاپان کے ہاتھوں ناکامی سے دوچار ہونے کی وجہ سے گولڈ میڈل سے محروم رہی، فائنل کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان کے رانا وحید اشرف کے نام رہا، پاکستانی کھلاڑی سفیان خان کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ وزیراعظم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن میزبان ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر برانز میڈل جیتا، جبکہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا نے کینیڈا کو ناکامی سے دوچار کیا، جاپان کے خلاف فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مقررہ وقت میں بہترین باڈی ڈاج اور گینڈ پر کنٹرول کا مظاہرہ کیا، ایک گول کی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اس کے دفاع کی حکمت عملی اختیار نہیں کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاپان نے گول کر کے مقابلہ دو، دو گول سے برابر کردیا،جاپان نے پہلی بار ایونٹ کا فائنل جیتا، پاکستان نے2011میں آخری مرتبہ سلور میڈل جیتاتھا، پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا،پاکستانی کھلاڑی میچ میں ملنے والے پنالٹی کارنر سے فائدہ نہ اٹھاسکے، اس ٹور نامنٹ کے لیگ میچ بھی دونوں ٹیموں کا ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا، فائنل مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا، پاکستان ٹیم نے 2022کےایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔پاکستان اور جاپان کے مابین فائینل میچ کا آغاز تیز کھیل سے ہوا، دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کئے۔ پاکستان کو آٹھ پینلٹی کارنر ملے جس پر پاکستان ٹیم کوئی فائدہ نہ اٹھا سکی۔ جاپان نے کھیل کے بارہویں منٹ میں کھلاڑی سیرین تناکہ کے گول سے برتری حاصل کی ،34ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے فیلڈ گول اسکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کھلاڑی عبدالرحمن نے کھیل کے 37ویں منٹ میں گول بناکرکے پاکستان کو دوبارہ سبقت دلادی ، جاپان کی جانب سے کھیل کے 47ویں منٹ میں کھلاڑی ماٹسوموٹو نے فیلڈ گول سکور کرکے میچ 2-2 گول سے برابر کردیا ۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ مرحلہ میں پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی ۔ پاکستان کی جانب سے میں پاکستان کی جانب سے واحد گول عماد شکیل بٹ نے اسکور کیا۔ جاپان نے پینلٹی شوٹ آؤٹس 1-4 گول سے جیت کر ایونٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اہم خبریں سے مزید