• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روکدی گئی۔ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کیخلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی، فیصلے میں کہا گیاکہ پراسکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کے خلاف کوئی کیس ہوسکتا اور نہ کوئی کارروائی جاری رہ سکتی، لہٰذا صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید