• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد بن سلمان کی قیادت میں ہم عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، شہباز شریف

جدہ/کراچی (شاہد نعیم/نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ہم عالمی معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔کویت، قطر، یواے ای اور ترکیہ بھی آئی ٹی و سرمایہ کاری شعبوں میں پارٹنر بن سکتے ہیں۔ عرب میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان اور سعودی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاک سعودیہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، پاکستان اور سعودی عرب خطےکی ترقی وخوشحالی میں شراکت دار ہیں، دورہ سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات مثبت رہی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودیہ سمیت دیگر شراکت داروں سے جامع بات کی، میرے دورہ سعودی عرب کے بعد سعودی وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ پاکستان آئے، سعودی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی جو نتیجہ خیز رہی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جدید آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم زرعی پیدوار بڑھاسکتے ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں سعودی عرب نے نمایاں خدمات انجام دیں، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان سعودی عرب کے تجربات سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید