کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال کاسی اور سابق جنرل سیکرٹری جاوید اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے، حکومتی اقدامات سے جلد تبدیلی آئے گی ۔ کارکن کے خدشات سے آگاہ ہیں، وہ مایوس نہ ہوں ، جلد اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد ذاکر بنگلزئی،طارق محمود بٹ ایڈووکیٹ ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، میر محمد اسماعیل بنگلزئی، ملک جمیل اعوان ، میر حمید بنگلزئی ، رانا محمد ظفر، عامر جاوید ،چاچا اورنگزیب ، ذیشان مشتاق ، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال، چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق،فیاض جدون ،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم ،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری،ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر، میر مہر علی نیچاری اور شاہد نذیربھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پارٹی کا گڑھ اور یہاں کا ہر کارکن نوازشریف کا سپاہی ہے، یہاں سے شیخ زرک خان مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ کی کامیابی کے بعد کارکن پرامید تھے کہ ان کے مسائل حل ہوں گے لیکن افسوس کہ زرک مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ کو کابینہ میں شامل نہ کرنے سے کارکن مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے خدشات سے مرکزی و صوبائی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا کہ کوئٹہ کے ہر عہدیدار اور کارکن کا یہی مطالبہ ہے کہ شیخ زرک مندوخیل اور جمال شاہ کاکڑ کو کابینہ میں شامل کیا جائے۔ درایں اثناء گزشتہ روز ارباب اقبال کاسی اور جاوید اعوان کی قیادت میں ضلع کوئٹہ کی سابقہ کابینہ ارکان نے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل سے ان کے بھانجے کی وفات پر تعزیت کی۔