کوئٹہ( پ ر ) ایف جی پبلک اسکول مدرسہ روڈ کوئٹہ کینٹ میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر تھے۔ نمائش کے موقع پر اسکول کے سبزہ زار میں رنگ رنگ کے خوبصورت پھول موسم بہار کی آمد کا پتہ دے رہے تھے ۔ طلبا نے مختلف قسم کے پھولوں کو منفرد انداز میں سجا کر پیش کیا۔ نمائش میں رکھے گئے مختلف اقسام کے پھول لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ پھول پیار،امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں، فلاور شو میں آنے والے شرکاء کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں آکر ایسا محسوس ہوا جیسے دنیا کے سارے رنگ ایک جگہ یکجاکردیئے گئے ہوں۔ ریجنل ڈائریکٹر ایف جی ای آئی کوئٹہ ریجن نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کی شاندار نمائش کے انعقاد پر پرنسپل ناصر علی مغل اساتذہ اور طلباکے اقدامات کو سراہا۔