• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا دورہ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرنے میں مدد دیگا، چین

اسلام آباد (صالح ظافر) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا دورہ چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور دیگر موضوعات کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی اپ گریڈیشن کو وسعت دے گا۔ اسحاق ڈار اتوار کی نصف شب بیجنگ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وہ چین میں مہمان عہدیداروں اور ہم منصب کے ساتھ چین پاکستان وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے پانچویں دور کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر چینی رہنماؤں، سینئر وزراء اور کارپوریٹ سیکٹر کے عہدیداروں سے ملاقات متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید