• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، اسپتال کے 3 گارڈز کی زیادتی، اغوا سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

شیخوپورہ، شورکوٹ( نمائندگان جنگ)ضلعی ہسپتال شیخوپورہ کے ذیلی ادارہ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ سےوہاں تعینات 3سکیورٹی گارڈز نے تیماردار خاتون مہوش کو ہسپتال سے اغوا کر نے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔مہوش کی والدہ عذرا کے مطابق بازیابی کے بعد دلبرداشتہ ہوکراسکی بیٹی مہوش نےگھر میں زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،مہوش چار روز بعد بازیاب ہوئی۔ 4روز قبل مقامی آبادی طارق روڈ کی رہائشی مہوش اپنی بھابی کی تیمارداری کیلئے مذکورہ ہسپتال میں تھی کہ پرائیویٹ کمپنی کے تین سکیورٹی گارڈز جو وہاں تعینات تھے انہوں نے اغوا کرکے زیادتی کی۔ تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق چار روز بعد مغویہ کوبازیاب کرکے ایک مرکزی ملزم کاظم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان عدالت میں خود پیش ہو کر عبوری ضمانتوں پر ہیں۔ مغویہ کا میڈیکل بھی کروا لیا گیا تھا جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی اور بازیاب ہونے کے بعد اس کو گھر بھیج دیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ مہوش طلاق یافتہ تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید