• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان معطل، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پھر کھٹائی میں

اسلام آباد( طاہر خلیل، این این آئی )الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کردیا،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77اضافی نشستوں پر خواتین اور غیر مسلم ارکان کی رکنیت معطل کر دی،قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخواسے خواتین کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کی گئی ہیں

پنجاب اسمبلی سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ، خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین، خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین ارکان جبکہ اقلیتوں کے 4 ارکان کو بھی معطل کیا گیا ۔

قومی اسمبلی کی تین غیر مسلم نشستوں،پنجاب اسمبلی کی 24 خواتین ارکان اور 3 غیر مسلم ارکان ،سندھ اسمبلی سے 2 خواتین اور ایک غیر مسلم رکن کی رکنیت معطل کردی گئی.

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر خواتین اور غیر مسلم ارکان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت آئندہ مزید احکامات تک معطل رہے گی

 قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشستیں معطل کی گئی ہیں،قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشستیں معطل ہوئیں.

خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ 7، پی پی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست ،پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی 2، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست ،سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی ایک اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں.

اس طرح ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشستیں، پی پی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی،آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی ۔

اہم خبریں سے مزید