• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ KP نے پشاور الیکٹرک پر قبضے کی دھمکی دیدی

پشاور(ایجنسیاں)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پر قبضے کی دھمکی دیدی ۔صوبے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے آج جمعرات تک لوڈشیڈنگ کم نہ ہونے کی صورت میں گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول خود سنبھالنے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اپناویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں علی امین گنڈا پور نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو رات تک شیڈول جاری کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور وفاقی وزیر توانائی کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ اس نے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، وفاقی حکومت شرافت کی زبان نہیں سمجھتی، کئی بار کہنے کے باوجود وفاقی وزیر بجلی و توانائی اور وفاقی حکومت بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، آپ اگر ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تو سن لیں ہم کمزور نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید