اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان نے 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے فتحٰ IIگائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح IIدرستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدرمملکت، وزیراعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی ا سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر حصہ لینے والے فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل ا سٹاف ، تینوں سروسز کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے راکٹ سسٹم تجربے کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتحٰ IIجدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔ تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ۔ فتح ٹو راکٹ سسٹم کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے، راکٹ سسٹم پاک فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلک ہونے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر اپ گریڈ کرے گا۔