کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل ہاکی ٹیموں کی بحالی کے احکامات جاری کردیے، یہ اعلان انہوں نے بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں اذلان شاہ کپ کی سلور میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم اور اس کی مینجمنٹ کیلئے خصوصی عشائیہ کے دوران کیا۔ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف اور وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو فی کس دس دس لاکھ روپے کے چیک دیے اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کو پابند کیا کہ پاکستان کے تمام ڈیپارٹمنٹ کی ہاکی ٹیموں کو ان کے سابقہ نوٹیفکیشن کے متعلق بحال کروا کر ایک ہفتہ میں رپورٹ جمع کرائی جائے۔