• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب جنسی زیادتی کی سزا 15 سال تک بڑھانے کا جائزہ، مریم نواز

لاہور(خصو صی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی ،وزیر اعلیٰ نے جیپ پر پریڈ کا معائنہ کیا ، کمانڈوز کوانعامات بھی دیئے ، بہترین کارکردگی پر کیش انعامات کا بھی اعلان کیا ،وزیر اعلیٰ نے جدید اسلحے کا بھی معائنہ کیا ،کمانڈوز کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات بھی کیں ،پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے پولیس کو آٹھ جدید ترین تھرمل امیجنگ کیمرے دے رہے ہیں ایلیٹ فورس کے 85 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ، آئی جی پنجاب بہت متحرک آفیسر ہیں، جو تبدیلیاں آئی جی پنجاب پولیس میں لارہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ پولیس فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، جو سہولیات اور ٹیکنالوجی چاہیے مہیا کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید