ملتان (ایجنسیاں )ملتان میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 148پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں ر پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا ،سنی اتحاد کونسل کے بیرسٹر تیمور الطاف کو 35525ووٹوں سے شکست ہوگئی،فتح کے بعد پی پی کارکنوں نے جشن منایا اور نعرے لگائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں آٹھ امیدوار میدان میں تھے تاہم سب سے سخت مقابلہ حسب توقع حکمران اتحاد کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحادی کونسل کے امیدوار تیمور الطاف میں ہوا۔