• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان الیکشن، تحریک انصاف نے نتائج مسترد کر دیئے

ملتان (نمائندہ جنگ)تحریک انصاف نے نتائج مسترد کردیئے، بیرسٹرتیمور ملک کا آر او آفس کے باہر دھرنا ، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک نے آر او آفس کے باہر دھرنا دے دیا ، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ، ان کا کہنا تھاکہان کو آر او آفس کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ، 8 فروری کو بھی ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا ، آج پھر وہی کہانی دہرائی جارہی ہے ، کمشنر، ڈی سی ، آر او اور دیگر متعلقہ حکام فون نہیں اٹھا رہے ،پولیس کے ذریعے انہیں زبردستی روکا جارہا ہے ، یہ قبول نہیں ہے ، حکام ایکشن لیں ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے این اے 148 ضمنی الیکشن کے نتائجکو مسترد کر دیا ہے اور اسے 8 فروری کا تسلسل قراردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید