کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہجرت کالونی سے دو روز قبل جھاڑیوں سے زخمی حالت میں ملنے والی خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے،زخمی خاتون کی شناخت زوجان عابد کے نام سے شناخت بائیومیٹرک کے ذریعے کی گئی ہے،زوجان کا تعلق کے پی کے علاقے ہنگو سے ہے،خاتون کو گولی مارکر شدید زخمی کیا گیا ہے جو اس وقت بھی بیہوشی کی حالت میںسول اسپتال میں زیر علاج ہے،ایس ایچ او تھانہ سول لائن عامر نے بتایا ہےکہ زخمی خاتون کےپیر گردن اور گردے کے پاس تین گولیاں ماری گئی ہیں۔زخمی خاتون کیساتھ اسکےدو کمسن بچے بھی موجود تھے جنہیں وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن سیل صدر میں منتقل کیا گیا ہے،ایس ایچ او عامر نے بتایا ہےکہ زخمی خاتون کے خاوند سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایاہےکہ وہ گذشتہ 3سال سےروز گار کے سلسلہ میں قطر میں موجود ہے جبکہ اسکی اہلیہ سلطان آباد میں اپنی بہن کیساتھ رہتی تھی۔