لیڈز (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ فینز کا انتظار ختم ہوا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر 382 دن بعد انٹرنیشنل کرکٹ کیلئےایکشن میں ہوں گے، طویل انجریز سے نجات پانے کے بعد وہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ہوم سائیڈ کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ نے انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں بھی شامل کیا ہے۔ فٹنس مسائل نے پیسر کو گذشتہ تین برس میں انگلینڈ کیلئے صرف سات میچز کھیلنے کا ہی موقع دیا ہے۔ کپتان جوش بٹلر کہتے ہیں کہ آرچر فٹ اور تیز بولنگ کررہے ہیں، ان کا سامنا کرنا مذاق نہیں ہوتا، ہم سب ان کی واپسی پر خوش ہیں۔