کوئٹہ(پ ر)ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کے صدر حیربیار قلندرانی نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں چوری کی بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی۔ آئے روز موبائل ، نقدی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ قمبرانی روڈ ، کاسی روڈ ، پرنس روڈ ، پیر ابوالخیر روڈ، سرکی روڈ میں وارداتوں میں اضافہ ہوگیاجبکہ راہ چلتے لوگوں کے ہاتھوں سے موبائل چھیننا معمول بن گیا۔انہوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کی بڑی وارداتوںکا نوٹس لیا جائے۔