کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے،انہوں نے ملی یک جہتی کے لئے جو کام کیا ہے، اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، ان کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ سازش کا حصہ ہے، اس واقعے کے وسیع تر علاقائی سکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے، دنیا اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے،ایران، روس، چین،ترکی اس بلاک کے اہم رکن ہیں جس کے اتحاد سے دنیا کی بڑی طاقتوں کو اپنی برتری کے حوالے سے کئی خطرات کا سامنا ہے، ایران نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مخالفت کی، ایرانی صدر رئیسی نے اس حوالے سے جو کردار ادا کیا وہ اسرائیل کے حامی ملکوں کے لئے بڑا خطرہ بن گیا تھا۔