کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے کا ٹیکس چوری ہورہا ہے ، پاکستان میں ٹیکس چوری ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں سے تین گنا زیادہ ہے، ہم 36 ارب روپے ٹیکس جمع کرسکتے ہیں اگر آدھا بھی ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری سے سے متعلق نسٹ یونیورسٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری کو جرم نہیں سمجھا جاتا، اسمبلی کے فلور پر اس بات کی نشاندھی کرتا رہا ہوں۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ نسٹ اور پاکستان ٹوبیکو نے غیر قانونی سگریٹس کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی ہے۔