راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب نے رات گئے راولپنڈی کادورہ کیا۔ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور منگل اور بدھ کی درمیانی رات ڈیڑھ بجے قریب پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ پہنچے جہاں انہوں خدمت مرکز کی نوتعمیر شدہ عمارت کا معائنہ کیا۔آرپی او راولپنڈی ،سی پی او اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے پولیس خدمت مرکز کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس نئی بلڈنگ کا باضابطہ افتتاح کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سے استدعاکی جائے گی ۔آئی جی پنجاب بعد ازاں سیف سٹی سینٹر کے لئے روانہ ہوگئے ۔